2iماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے  صارفین پر115ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا

اسلام آباد(نا مہ نگار)2ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر115ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔تفصیلات کے مطابق نومبرسے اب تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں8روپے94پیسے اضافے سے صارفین کو115ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا۔2ماہ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی7روپے26پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔نومبر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 68پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔نومبر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 52پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر تقریبا 30ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ دسمبر میں اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4روپے 74پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ذرائع نے مزید کہا کہ اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین پر تقریبا 60ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نومبر او دسمبر میں صارفین پر تقریبا 25ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...