سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے اپنے حلقہ انتخاب سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی مقامی فیکٹری میں بہیمانہ ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے معاملات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مذہب کا نام لے کر قتل و غارت انتہائی غیر مناسب فعل ہے اور پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت کیا اور یقین دلایا کہ مذہب کے نام پر ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ہر کوئی کام کرے گا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے یقین دلایا کہ اس واقعہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیںہوں گے۔
خواجہ آصف
سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات: فیکٹری مینجر کا قتل غیرمناسب فعل‘ خواجہ آصف
Dec 11, 2021