خانیوال (نمائندہ خصوصی) ضلع بھر میں مضر صحت کھل بنولہ کی فروخت سے مویشی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ذرائع کے مطابق مکئی کا فضلہ،پیلا رنگ،کپاس کی کھکھڑی اور کاٹن فیکٹریوں سے نکلنے والی روئی استعمال کرکے انتہائی ناقص اور مضر صحت کھل،بنولہ تیار کرکے خانیوال ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر فروخت کا انکشاف ہوا ہے متعلقہ ادارے یہ کھل بنولہ چمک کے عوض پاس کردیتے ہیں جس کے استعمال سے نہ صرف مویشی ہلاک ہورہے ہیں بلکہ ان میں نت نئی بیماریاں پھیلنے سے مویشی پال اور فارمرز حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔