راجن پور ( خبر نگار ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے از سر نو بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتوں کا تعین کر دیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔