اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے کہا کہ ہمیں کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے،حکومتی اقدامات کو اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،گندم کی کاشت کو وقت پر مکمل کروانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی زیر صدارت اعلی حکام کا اجلاس ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری اگریکلچر نے بریفنگ دی،بعدازاں وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت پی آئی ٹی بی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی طاہر خورشید، ڈی جی ڈی پی پی ڈاکٹر طاہر خان، پی آ ئی ٹی بی چیئرمین ازفر منزور، ڈی جی اپریشنز فیصل یوسف، جوائنٹ ڈایرکٹر شہزاد چوہدری بھی اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ڈی پی پی کا ڈیجیٹل ایکسپورٹ سسٹم ایز اوف ڈوئنگ بزنس کو فروغ دیگا۔اس ایپ کو اسی ماہ میں مکمل کیا جائے گا تاکی جلد از جلد اسکا فائدہ اٹھایا جاسکے۔بعدازاںانہوں نے پاسکومیں بھی اجلاس کی صدارت کی،ایم ڈی پاسکو عمران ناصر نے وفاقی وزیر کو گندم کے موجودہ سٹاکس اور انکی ایلوکیشن پر بریفنگ دی،اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں گندم سرپلس میں موجود ہے۔