نازیبا ویڈیوز تھیٹرکے ڈریسنگ روم  سے بنائی گئیں: زارا ‘ مہک نور کا بیان

ملتان(ویب ڈیسک )تھیٹر ویڈیو سکینڈل کی متاثرہ اداکارہ  زار اخان اور مہک نور کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز تھیٹر کے ڈریسنگ روم سے بنائی گئیں اور اداکارہ خوشبو  نے ان کی ویڈیوز  بنوا کرگھٹیا حرکت کی۔انہوںنے کہا کہ ملزم کاشف نے خود بیان دیا  کہ ویڈیوز  خوشبو  نے  بنوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوشبو نے ان کی ویڈیوز بنوا کرگھٹیا حرکت کی، خوشبو سچی ہوتی تو ضمانت کرانے کی بجائے عدالت میں پیش ہوتی۔ اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن