چاغی (پی پی آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضلع چاغی کے ترجمان حافظ علی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دھمکی آمیز بیانات کو ہم اپنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں-ہمیں ان اسلاف کی تربیت حاصل ہے جنہوں نے گوروں سے ٹکر لی اور انہیں عقلی طور دلائل دے کر انھیں شکست سے دو چارکیا ہے اس لئے ان گیدڑ بھبکیوں سے کم از کم پی ڈی ایم کے کارکن تو مرعوب نہیں ہونگے اور پی ڈی ایم قیادت اگر اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتی ہے تو ہم سروں پر کفن باندھ کر میدان میںاترینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے تحریک انصاف نے 126 دنوں تک ڈی چوک پر جو گند مچایا تھا آج پوری قوم ان خرابیوں کی قیمت چکا رہی ہے احتجاجی اورمظاہرے تمام سیاسی جماعتوں کا قانونی اور جمہوری حق ہیں کسی سیاسی جماعت کو اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
فضل الرحمان کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں : حافظ علی محمد بڑیچ
Dec 11, 2021