کوہلو( آئی این پی )ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران نے کہا کہ پائیدار ترقی کا دارومدار سڑکوں کی تعمیر سے وابستہ ہے مواصلاتی طور پر شہروں کو آپس میں جوڑنے سے نہ صرف سفری سہولیات میں آسانیاں پیدا ہونگی بلکہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ مقامی لوگ سبزیوں ،پھلوں کو بڑی منڈیوں تک آسانی سے پہنچا سکیں گے رکنی بارکھان سڑک کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت تھی جو کہ عرصہ دراز سے زبوں حالی کا شکار تھی۔انہوں نے کہا کہ رکنی کوہلو قومی شاہراہ پر جاری ترقیاتی منصوبہ کا معیار اور استعمال کیا جانے والا مواد ناقص ہے جس سے پائیدار سڑک کی تعمیر کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ، قومی شاہراہوں کی تعمیر روز روز نہیں ہوتے ،1984میں تعمیر کی گئی سڑک کی از سر نو تعمیر 37 سال گزرنے کے بعد کی جارہی ہے۔