گوادر (بیورورپورٹ) عوامی ورکرز پارٹی کے صدر بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کر نے کا حکم دیا تھا۔ ضیاد رہے کہ یوسف مستی خان پر 8 دسمبر کو گوادر میں بلوچستان کو حق دو تحریک کے دھرنے میں اشتعال انگیز اور بغاوت پر مبنی تقاریر کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔