سیالکوٹ میں  غیر ملکی کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے: ڈاکٹر سیمن بخاری

Dec 11, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام سانحہ سیالکوٹ میں ہونیوالی بربریت کیخلاف اور (پرانتھیا کمارا) کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے کمیونٹی سنٹر ڈی سی کالونی میں امن سیمینار ہوا مہمان خصوصی ممبر سٹینڈنگ کمیٹی کلائمیٹ اینڈ چینج ڈاکٹر سیمن بخاری ایم این اے تھیں ۔ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی چیئرپرسن سنٹرل پنجاب نیئر مرتضیٰ لون،چیئرمین ضلع گوجرانوالہ محمد لطیف مغل،وائس چیئرمین صابر حسین علوی  و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ میں غیر ملکی کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے،اسلام میں تشدد اورشدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں،علما کرام انتہا پسندی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیمن بخاری ایم این اے نے نیئر مرتضیٰ لون کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ گوجرانولہ،محمد لطیف مغل کو سٹی گوجرانولہ کا کوا ڈنیٹر اور محمد ارشد جاوید کواڈینٹر والٹن کینٹ  لاہور کینٹ منتخب ہونے پر ان کو نوٹیفکیشن دیئے۔  

مزیدخبریں