علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاوفد کے ہمراہ سری لنکن سفارتخانے کا دورہ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلیٰ سطح وفد کیساتھ سری لنکن سفارتخانے کا دورہ کیا اور سری لنکن ہائی کمشنر سے سانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف پوری پاکستانی قوم نے جس شدید ردعمل کا اظہار کیا وہ ظلم اور ظالموں سے نفرت اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا بین ثبوت ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے سینے میں درد رکھتے ہیں وہ اس سانحہ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔اس شدت پسندی اور ظلم کے خلاف بائیس کروڑ عوام کی آواز اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ اس ملک میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے پائیدار برادرانہ تعلقات پورے خطے کیلئے اہم ہیں۔دشمن کی کوشش تھی کہ ان تعلقات کو خراب کیا جائے لیکن سری لنکن حکومت نے حکمت و بصیرت کا مظاہرہ کیا اور ان پر آنچ نہیں آنے دی۔

ای پیپر دی نیشن