شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، آٹا چینی دالیںگھی پٹرول ادویات گیس بجلی اور روزمرہ اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں،اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہاکہ میاں نوازشریف کے دور میں ہرشہری خوشحال تھا اورلوگوں کے کاروبار چل رہے تھے عوام کو روزگار مل رہا تھا موجودہ حکمرانوںنے عوام کوایک کروڑ نوکریاں50لاکھ افراد کو گھروں کا اعلان کرکے بے وقوف بنایاانکی نوکریاں اور بے گھر افراد کے گھرکہاں ہیں بلکہ موجودہ دور میں لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں پی ٹی آئی نے دھرنے دیئے اور روزانہ احتجاج کرکے حکومت کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اب اقتدار میں آکر تین سالوں میں کوئی ایک کام ایسا نہیں کرسکی جس سے عوام کو کوئی ریلیف یا ملک کو فائدہ پہنچا ہوالٹا ہر شعبہ تنزلی کا شکارہوا ہے ۔