جماعت اسلامی کے نائب امیر‘ مصنف ادیب اور دانشور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی خودنوشت سوانح عمری ’’عمر رواں‘‘ (یہ نصف صدی کا قصہ ہے) کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔ کتاب کا پہلا ایڈیشن اپریل 2021ء میں شائع ہوا تھا جسے عوام الناس نے مقبولیت کی سند عطا کر دی۔ یہ کتاب قلم فائونڈیشن نے اپنے روایتی انداز میں شائع کی تھی۔
’’عمر رواں‘‘ ڈاکٹر فرید احمد قراچہ کی ذاتی زندگی‘ جماعت سے وابستگی‘ سیاست میں آمد اور قومی زندگی کے نشیب و فراز کی دلچسپ مگر سچی داستان ہے۔ ڈاکٹر پراچہ نے زیب داستاں کیلئے کہیں ملمع سازی اور تصنع سے کام نہیں لیا بلکہ جس سادگی سے انہوں نے زندگی بسر کی ہے‘ اسی سادگی سے انہوں نے اپنی زندگی کے شب و روز اور حالات و واقعات قلمبند کر دیئے ہیں۔ یہی اس خوبصورت کتاب کا حسن ہے۔ عمر رواں ادب میں خوبصورت اضافہ ہے۔ کتاب ملنے کا پتہ: قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل یثرب کالونی‘ بنک سٹاپ والٹن روڈ لاہور۔ فون نمبرز: 0300-0515101 qalamfoundation3@gmail.com/0309-4105484۔
(تبصرہ: شہباز انور خان)
عمر ِ رواں
Dec 11, 2021