بلاول بھٹو گرلز انٹر اسکول کھوکھو چیمپئن شپ گریس فل گرامر اسکول کے نام

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پہلی بلاول بھٹو گرلز انٹر اسکول کھوکھو چیمپئن شپ دی گریس فل گرامر اسکول  نے جیت لی ۔فائنل میں دی گریس فل گرامر اسکول نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دی کڈز اکیڈمی کو 3-2سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا کے تعاون سے پہلی بلاول بھٹو زرداری گرلز انٹر اسکولز کھو کھو چیمپئن شپ ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں منعقد کی گئی۔ ایونٹ کے راؤنڈ میچز کے بعد دی گریس فل گرامر ہائر اسکول،دی کڈز اکیڈمی ،عائشہ پبلک اسکول اور دی کنٹری اسکول نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں عائشہ پبلک اسکول نے کنٹری اسکول کو 4-3 سے زیر کر کے تیسری پوزیشن پائی جبکہ  ،حفضہ سلیم چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں جبکہ فیئر پلے ٹرافی دی کنٹری اسکول نے حاصل کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی چیمپئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے صدر راشد خاصخیلی اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صدر ضلع شرقی اقبال ساند مہمان اعزازی تھے۔تقریب کی صدارت جمیل احمد نے کی۔ تقریب میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن آصف خان، پی ایس 126 کے صدر الیاس گبول، جنرل سیکرٹری سرور خان غازی، پی ایس 102 کے صدر ریاض بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری ایوب عتیق، رہنما پیپلز پارٹی ایس ایم نقی، حاجی رضا خان دولت زئی، محمد بلال،عدنان چند، بٹ خان، ایپنک کے جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا، سیکرٹری سجاس اصغر عظیم، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی ندیم خان، ڈائریکٹر ویمین اسپورٹس کمپلیکس ناہید عابدہ، فاؤنڈر پاکستان کھو کھو فیڈریشن نوشاد احمد، شبیر احمد،عارف وحید خان، محوش فاروقی، شیخ محمد شکیل، نوید شمس قریشی، مریم بٹ بھی شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر سعید غنی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ ریفری کے فرائض طاہرہ یاسمین، نسمہ آصف اورمنیبہ ہاشمی نے انجام دیئے۔
 کھوکھو چیمپئن شپ 

ای پیپر دی نیشن