شنگھائی الیکٹرک کے تحت تھر میں چائنیز لینگوئج کی کلاسز کا آغاز

Dec 11, 2021

کراچی (این این آئی)شنگھائی الیکٹرک کے تحت تھر میں چائنیز لینگوئج کی کلاسز کا آغاز ہوگیا تفصیلات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کے ذیلی ادارے ایس ایس آر ایل کی جانب سے تھر بلاک ون کے تین مختلف اسکولوں کے تیس گرلز اور تیس بوائز طلباء کو چائنیز زبان سے روشناس کرانے کیلئے چائنیز لینگوئج کورس شروع کر دیا گیا ہے جامعہ کراچی کے تعاون سے پراجیکٹ میں چائنیز اساتذہ طلباء کو چائنیز زبان پر عبور حاصل کرنے کی تربیت فراہم کرینگے اس سلسلے میں سی ای او ایس ایس آر  ایل لی جیگن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر بلاک ون میں صحت وتعلیم سمیت دیگر سہولتوںکی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیںطالبعلموں کو جدید تعلیم کی فراہمی ہمارامشن ہے طلباء چائنیز زبان پر سبقت حاصل کرکے عملی زندگی میں فوائد حاصل کر سکتے ہیں مقامی افراد کے چائنیز زبان سیکھنے سے یہاں کام کرنے والے چائنیز انویسٹرز کو گفت وشنید میں سہولت حاصل ہو گی ویک اینڈ پر مقامی ایمپلائز کو بھی چائنیز زبان سکھائی جائیگی علاوہ ازیں شنگھائی الیکٹرک کا زیلی ادارہ ایس ایس آر ایل تھر بلاک ون میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہا ہے ۔
شنگھائی الیکٹرک 

مزیدخبریں