قائمہ کمیٹی14دسمبرکو لیجنڈکالج ملتان کا دورہ ،صورتحال کا جائزہ لے گی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان فارمیسی کونسل(پی پی سی)کی جانب سے لیجنڈ کالج ملتان کو این او سی جاری نہ کرنے کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنزاینڈ کوآرڈینیشن کی ذیلی کمیٹی14دسمبرکو لیجنڈکالج ملتان کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی سینیٹر سردار محمد شفیق ترین کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ سینیٹرثنا جمالی، سینیٹرخالدہ عطیب کے علاوہ وزارت صحت کے ڈائریکٹر، پاکستان فارمیسی کونسل کے نائب صدر اور ممبر پی پی سی نے اجلاس میں شرکت کی۔سینیٹررانا محمودالحسن نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔لیجنڈ کالج ملتان کو این او سی جاری نہ کرنے کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کے بعد کمیٹی نے 14دسمبر کو کالج کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
  دورہ

ای پیپر دی نیشن