اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر برائے خزانہ شوکت ترین سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ گلگت بلتستان، سیکرٹری خزانہ اور گلگت بلتستان اور فنانس ڈویڑن کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے مشیر کو جاری ترقیاتی اور عوامی بہبود کے منصوبوں اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے جی بی انتظامیہ کی مالی ضروریات سے آگاہ کیا۔ شوکت ترین نے گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کی ترقی و پیشرفت کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مشیر نے مختلف شعبوں میں اضافی آسامیاں پیدا کرنے، سیاحت کے مواقع بڑھانے اور گڈ گورننس کے لیے دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے امور پر گور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں گلگت بلتستان میں گندم کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا اور مشیر نے بتایا کہ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا۔ بعدازاں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ سے حامد یامین کی سربراہی میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے مشیر کو ریٹیلرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سے تعاون طلب کیا۔، مشیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے خوردہ فروشوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے اور برابری کی سطح پر کھیلنے کی یقین دہانی کرائی۔مشیر نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ خوردہ فروشوں کے انضمام کے لیے اقدامات کرے اور ان کے مسائل کو باہمی ہم آہنگی سے حل کرے۔
ملاقات