خانیوال(خبرنگار)صوبائی حلقہ206تحریک لبیک کے امیدار شیخ محمدا کمل کی رابطہ مہم میں تیزی ۔دیہی اورشہری علا قو ں میں علماء مشائخ ،کارکن ڈورٹوڈور رابطہ مہم ۔12دسمبر کو مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی کی آمد پورے حلقے کے عوام قافلوںکی صورت میں جلسہ میں پہنچیں گے جہاں بڑا پاور شو ہوگا ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے شیخ محمداکمل نے کہاکہ 16دسمبر کو خانیوال کے عوام انتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر پنجاب اسمبلی میں نمائندگی حاصل کرنے کابڑا اعزاز حاصل کریں گے۔ تحریک لبیک کی عوامی مقبولیت سے راویتی سیاست دان خوفزدہ ہیںضلعی ناظم رائو محمدوکیل قادری ،ضلعی امیر علامہ جاوید احمد چشتی ،علامہ امجد رضا سعیدی اوردیگر مقررین نے کہاکہ تحریک لبیک کو حلقے کے عوام اور مختلف برادریو ں کی طرف سے ملنے والی حمایت وتائید اللہ کی مدد ونصرت ہے۔عوام کے اعتماد کو مجروح نہیں ہونے دیں گے کسی بھی مرحلے پر کارکنوں اورحلقے کے عوام کو تنہا ء نہیں چھوڑیں گے ۔انہوںنے کارکنوں پر زوردیاکہ 16دسمبر الیکشن ڈے پرامن رہتے ہوئے کرین پر لگنے والی مہر کی ایک ایک پرچی کی حفاظت کوئی یقینی بنائیںگے۔
شیخ اکمل
تحریک لبیک کی عوامی مقبولیت سے راویتی سیاست دان خوفزدہ :شیخ اکمل
Dec 11, 2021