بند بوسن (خبر نگار) پھلوں کا بادشاہ آم اب گرمیوں کے علاوہ سردیوں میں بھی دستیاب ‘ تفصیلات کے مطابق بند بوسن بستی بوسن اتاڑ کے زمیندار ملک اللہ دتہ بوسن کے مینگو فارم میں آم کے ایسے پودے بھی موجود ہیں جن کا پھل سردی کے عروج یعنی دسمبر میں پک کر تیار ہوتا ہے۔انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آم کی یہ منفرد قسم دیکھ کر لوگوں کو خوشگوار حیرت ہوتی ہے۔ اس کے پھل کا سائز درمیانہ ہوتا ہے۔ اور کافی میٹھا ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نایاب قسم کے آم کی قیمت مارکیٹ میں پندرہ ہزار روپے من تک ہے۔ ابھی ان کے فارم میں صرف چند پودے ہی ہیں لیکن وہ مستقبل میں آم کی اس منفرد ورائٹی کو مزید پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینگو فارمر آم کی اس نئی ورائٹی کو لگا کر کافی نفع حاصل کر سکتے ہیں اگر حکومت اس جانب توجہ مبذول کرے تو آم کی اس نئی قسم کو باہر کے ممالک کو ایکسپورٹ کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
آم