ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پالیسی میں سختی، ایڈہاک، ڈیپوٹیشن اور وزیٹنگ فیکلٹی کی بنیاد پر ایم فل پی، ایچ ڈی ڈگری شروع کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی شرائط میں اضافہ کر دیا ہے۔ مراسلہ میں واضح کر دیا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے 3 مستقل پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ایم فل میں داخلوں کیلئے متعلقہ مضمون میں مستقل 2 پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری لازمی قرار دی گئی ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق دوسری یونیورسٹی سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے اساتذہ مستقل فیکلٹی میں شمار نہیں ہوں گے۔
پابندی