کہروڑپکا (خبر نگار) معمولی تنازعہ پرملزمان نے فائرنگ کرکے دو کز نوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم فرار ،گھریلو جھگڑوں پر خاوند کے ہاتھوں د وخواتین قتل دیور کے تشدد سے خاتون شدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ میں معمول کے تنازعہ پرجاوید و غیرہ نے شاہد اورزاہد پر فائرنگ کر دی جس پر زاہد وگن موقع جبکہ شاہد وگن ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے دم توڑگیاملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔اطلاع کے بعد پولیس موقع پہنچ گئی ۔پولیس ترجمان کے مطابق صبح ان کی آپس میں معمولی تکرار ہوئی تھی جن کی رشتے داروں نے صلح کرادی تھی بعد میں جاویدوغیر ہ نے فا ئرنگ کرکے قتل کردیا مقتولین آپس میں کزن تھے نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں ۔ خانیوال سے خبرنگارکے مطابق احمد نگر کے رہائشی زاہد اقبال نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کے اس کی بہن نسرین اختر کی شادی دو سال قبل ذیشان ریاض سکنہ کامران کالونی سے ہوئی تھی۔ذیشان ریاض نے شراب پی کر لڑائی جھگڑے کرنا روز کا معمول بنا رکھا تھا۔ شراب کے نشے میں دھت ملزم ذیشان ریاض نے اپنی ماں کے کہنے پر فائرنگ کرکے میری بہن کو قتل کر دیا ملزم فرار تھانہ سٹی میں ماں بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔اڈاپل 14 سے نامہ نگارکے مطابق جہانیاں غریب آباد کی رہائشی نایاب بی بی کو خاوند مجاہد نے اپنے بھائی سہیل کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا مقتولہ کے بھائی محمد اشرف نے بتایا کہ میری اور مجاہد کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات کشیدہ تھے گزشتہ روز مجاہد نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کردیا۔ مقتولہ کے بھائی محمد اشرف نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ میری بہن کے قاتلوں کو فوری پکڑا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے مترو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔جلہ جیم سے نامہ نگار کے مطابق راستے کا تنازعہ دیور کا بڑی بھابھی پر شدید تشدد اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور نیم برہنہ کردیا ۔گلادبا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گھر میں پڑی لکڑیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ 15پر کال تھانہ میراں پور کی پولیس موقع پر پہنچ گئی بااثر ملزم نے خود ساختہ بازو توڈکرجعلی میڈیکل بنوا نے پہنچ گیا۔ موضع مندن کی خاتون شہناز کی صحافیوں سے گفتگو مزید بتایا کہ اوباش ساجد اکثر نشے میں دھت رہتا ہے گزشتہ روز معمولی تنازعہ پر تعیش میں آگیا اور ڈنڈے سوٹوں سے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔میری آر پی او ملتان ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی میلسی سے مقدمہ درج کر نے اور انصاف کی اپیل ہے ۔
قتل
معمولی تنازعہ پر 2چچا زاد شوہروں کے ہاتھوں دو خواتین قتل
Dec 11, 2021