وہاڑی (کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دانیوال میں سیمینار کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد انسانوں کے بنیادی حقوق سے آگاہی فراہم کرنا ہے اسلام نے ساڑھے 14سو سال قبل حقوق العباد کا تعین کر دیا تھاخضر افضال چوہدری نے مزید کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام کیلئے ہمیں جد وجہد تیز کرنا ہو گی ، کشمیر یوں او ر فلسطینیوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، سیمینار میں اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر حافظ محمد فاضل،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری،ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگری کلچر رانا محمد عارف، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عاصم ہدایت، ڈی ڈی کالجز میاں اطہر، پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈاکٹر صفدر رانا،سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ظفر جمیل،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دانیوال سمعیہ کوثر،ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی عابد گل اور مختلف محکموں کے افسران شریک تھے۔
سیمینار