ملتان (سپیشل رپورٹر) نیب کورٹس میں زیر سماعت کیسز کے حوالے سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسوقت بدعنوانیوں کے 92 کیسز زیر سماعت ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایسے لوگ جن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور پبلک چیٹنگ سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے دو احتساب عدالتیں شنوائی کر رہی ہیں۔ نیب عدالتوں میں میں بدعنوانی، کرپشن سمیت دیگر کیسز کی شنوائی جاری ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد پرائیویٹ افراد کے خلاف کیسز بھی زیر سماعت ہیں۔ نیب عدالت میں اسوقت میٹرو بس کرپشن کیس کے دو مختلف ریفرنس، پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس، مقامی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بیسیوں شہریوں سے دھوکا دہی کرنے والے معروف شخص شاہد جمال، افضل بھنڈر، کرنل ریٹائرڈ ظفر باجوہ کے خلاف متعدد کیسز کی سماعت جاری ہے۔ پبلک چیٹنگ کے کیسز میں امجد ججہ، حکومتی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی نور احمد ڈیہڑ اور پارکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف کیسز بھی انہی عدالتوں میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔ انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر نیب ملتان کی کاروائیوں کی تفصیل بھی جاری کردی گئی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق رواں سال 21 ہزار 4 سو 55 شکایات موصول ہوئیں، نیب ٹیموں نے 421 شکایات پر انکوائری جبکہ 18 کی انوسٹی گیشن کی، نیب کورٹ میں 139 ریفرنس دائر کئے گئے۔ رواں سال کاروائیوں میں 299 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ مجموعی طور پر ساڑھے پانچ بلین روپے کی ریکوری کی گئی۔ملک سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ نیب کا عزم ہے۔
ترجمان نیب