جعلی ڈیٹا اندراج‘ پنجاب میں سینکڑوں بچے پولیو قطرے پینے سے محروم 

 ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب میں پولیو مہم کے دوران بچوں کا جعلی ڈیٹا کے اندراج ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سینکڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہی نہیں گئے۔ قطرے پلائے بغیر ہی ڈور مارکنگ کی گئی۔ شہریوں نے پولیو ہیلپ لائن پر کال کرکے غلط ڈور مارکنگ پر شکایات بھی درج کرائیں۔ملتان،لاہور سمیت راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے بچوں کاجعلی اندارج بھی کیا گیا۔ اسی طرح فیصل آباد، بہاولنگر اور گجرانوالہ سمیت گجرات میں مختلف علاقوں کے بچوں کو بھی نظراندز کیا گیا۔ پنجاب میں 13 سے 17 دسمبر تک پھر سے پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
پولیو 

ای پیپر دی نیشن