پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دبائو پڑے گا. شیری رحمان

سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی۔ حکومت کیسے دعویٰ کر رہی کہ اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے شرائط خفیہ رکھے جا رہے۔ پیپلز پارٹی آئی ایم ایف اور حکومت کی اس منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ کے پیش کرنے جا رہی ہے۔ اب بہت سی اشیا پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دبائو پڑے گا۔ ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...