پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک2021ءکا لاہور میں شاندارآغاز

Dec 11, 2021 | 15:59

ویب ڈیسک

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے سب سے مقبول اور معروف فیشن شو پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا لاہور میں انعقاد کیا گیا ہے جس کے پہلے دن کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔اونسواں ایڈیشن کے لئے بنائے گئے اسٹیج کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی روایت کو قائم رکھا گیا جس نے ہر آنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔اس سہہ روزہ فیشن شو میں مشرقی روایت کی اقدار سے مطابقت رکھتے ہوئے عروسی رجحانات کو پیش کیا جاتا ہے ۔ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے پہلے دن ملک کے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیاہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈ ل شو میں ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کےساتھ ایسے نواردان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا گیا جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ یہ سلسلہ 2010ءمیں شروع کیا گیا جسے آج پاکستان کے سب سے اہم اورمقبول فیشن شو کی حیثیت حاصل ہے۔ پینٹین کے ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے اس سال پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک رن وے پر 29 ڈیزائنرز کے مجموعوں کی نمائش کی جارہی ہے۔
شو کے پہلے دن کا آغاز سائرہ رضوان کے عروسی ملبوسات کے مجموعے علینا فال کلیکشن 2021 کی نمائش سے ہوا جس کے بعد ڈائنرز کی جانب سے دولہاﺅں کے لئے گلیمرس لکس کلیکشن پیش کی گئی ۔بعد ازاں ریمپ پر آنے والے ملبوسات حارث شکیل کے تھے جنہوں نے اپنا انتخاب بعنوان ”غزل“ پیش کیا جو ہمارے تہواروں کے رنگوں کی بھرپور عکاسی کررہا تھا۔ان کے بعد ریمپ پر جس مجموعے کو پیش کیا گیا وہ یونی ورتھ کی تخلیق تھی۔”جنٹل مین لیگ“ کے عنوان سے پیش کئے جانے والا یہ مجموعہ جدید دور کے خودمختار انسان کی عکاسی کررہا تھا۔ریمپ پر جدت اور نفاست پر مشتمل الیشبا اور نبیل کا مجموعہ ”لیویانا“ پیش کیا گیا ۔
 پہلے دن کے دوسرے شو کا آغاز رکی میلن کے مشرقی انتخاب ”بچپن کا خواب“ سے ہوا جو ہم میں سے ہر کسی کے بچپن کی یاد کو تازہ کرانے کیلئے کافی ہے۔ مکیش ‘تلے اور چپٹے ستاروں پر مشتمل اس مجموعے میں ثقافتی رنگ نمایاں تھے۔ایف اے ایس ڈیزائن اسٹوڈیو کے ”منزل عشق“نے ریمپ کو جلا بخشی تو جیسے ہر طرف رنگ و بو کا طوفان آگیا۔”المیرہ“ اپنے16انتخاب کے ہمراہ ریمپ پر اترا‘ اس کے عروسی ملبوسات مشرق اور مغرب کے امتزاجی انداز پر مشتمل تھے۔ان کے بعد عریبہ عثمان کاسلور اور گولڈن پر مشتمل انتخاب ”مرحہ‘ ‘ پیش کیا گیا۔ پہلے دن کا اختتام ہاﺅس اقبال کے تازہ ترین مجموعے ”تحیر عشق“ پر ہوا۔
سہہ روزہ ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک وجہ شہرت معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کرنے کے علاوہ جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہے۔ پہلے دن مشہور و معرو ف اداکارہ سونیا حسین نے سائرہ رضوان جب کہ نمرہ خان نے حارث شکیل کے شو اسٹاپرز پیش کئے ۔ سلیم شیخ نے یونی ورتھ‘ منشا پاشا اور جنید خان نے علیشبہ اور نبیل‘ ماورا حسین اور نور ظفر خان نے ریکی میلیون ‘ منال خان اور گلوکار احتشام نے ایف ای ایس ڈیزائن اسٹوڈیو ‘بلال عباس خان نے المیرہ جب کہ رمشا خان نے عبیرہ عثمان کے شو اسٹاپر کے ذریعے حاضرین کی نگاہوں کو خیرہ کیا۔
پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویککی کوریوگرافی سلوی رفیق علی اور ہم اسپیشل پراجیکٹس اینڈ ایونٹس کی ذمہ داری ہے جب کہ حمنی عامر آفیشیل جیولری پارٹنر ہیں۔شو پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ ٹیم کی ذمہ اری ہے ۔ ہئیر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری این پرو اور این جنٹس کی ہے جبکہ حرا ترین ریڈ کارپٹ کی میزبانی کر رہی ہیں۔ ارسلان احسان تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ ڈی جے معظم شو کی موسیقی مرتب کررہے ہیں۔ بیک اسٹیج منیجمنٹ سلوی رفیق ہم اسپیشل پراجیکٹ کی ٹیم کے ہمراہ کررہی ہیں جبکہ احسن قریشی اس ایونٹ کے آفیشل فوٹوگرافرہیں۔پبلک ریلیشنز اور میڈیا مینجمنٹ کی تمام تر ذمہ داری معیز کاظمی اور ان کے ساتھیوں کی ایم کے ڈیجیٹل اور پی آر کے پلیٹ فارم سے اور ہم نیٹ ورک کی ان ہاﺅس پی آر ٹیم کی ہے ۔

مزیدخبریں