وبائی امراض کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے،یوکرائنی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی پرتبادلہ خیال
جرمن چانسلر اولاف شولس نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی فون کال کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چانسلر آفس نے بتایاکہ دونوں رہنماﺅں نے بات چیت میں جرمنی اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا جبکہ صدر بائیڈن نے شولس کو چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ امریکی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں سیاستدانوں نے وبائی امراض کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے اور یوکرائنی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی جیسے اہم مسائل پر بات چیت کی ہے۔