شجاعت سے رابطے بحال ہو گئے‘ عمران ہمارے محسن‘ ان کا فیصلہ اٹل: مونس الٰہی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ اسمبلی تحلیل کے معاملے پر عمران خان کا جو حکم ہوگا اْس پر عمل کیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وی لاگرز سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق تمام ابہام دور کرتے ہوئے کہا کہ یہ اٹل اور دوٹوک فیصلہ ہے۔ عمران خان اسمبلی تحلیل کے حوالے سے جو کہیں گے وہ ہوگا اور نئے انتخابات کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ عمران خان ہمارے محسن ہیں‘ ان کا فیصلہ اٹل ہو گا۔ ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔ مونس الہیٰ نے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے جلسے کے بعد والد کو تبدیل پایا، وہ عمران خان کے ساتھ دیرپا اتحاد چاہتے ہیں۔ والد چوہدری پرویز الہی، حسین الہی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا، البتہ اب چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...