اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری میاں وحید الرحمان کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ میاں وحید الرحمان پی ٹی آئی لندن کے صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ میاں وحید الرحمان ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے وکیل بھی تھے۔ ڈیلی میل اور شریف فیملی کیس کے معافی نامے کے کنٹریکٹ میں علی عمران یوسف کا نام بھی شامل تھا۔ اس حوالے سے میاں وحید کا کہنا تھاکہ سیکرٹری سے خود رابطہ کر کے کہا تھا کہ اگر میری پیشہ ورانہ مصروفیات سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں تو فارغ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی بیانیے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پارٹی کے او آئی سی سیکرٹری کو وضاحت کر دی تھی۔
پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے داماد کے وکیل سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا
Dec 11, 2022