عمران حملہ کیس  جے آئی ٹی کے روبرو کوئی پیش نہ ہوا 

Dec 11, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں کوئی رہنما پیش نہ ہوا، فیصل واوڈا، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمران سرفراز چیمہ، یاسمین راشد سمیت 35 افراد جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے۔ جے آئی ٹی نے تفتیش کیلئے طلب کر رکھا تھا۔ فیصل واوڈا نے مارچ میں خون خرابہ ہونے کا بیان دیا تھا۔

مزیدخبریں