پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری،  انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں ہونگے 

Dec 11, 2022

اسلام آباد +لاہور(خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا، شیڈول کے مطابق صوبہ میں بلدیاتی حلقہ بندیاں 16 دسمبر سے 6 جنوری تک 22دن میں کی جائیں گی۔ الیکشن کمشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7 جنوری کو شائع کی جائے گی۔ 9 جنوری سے 23 جنوری تک 15دن میں ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے جبکہ اعتراضات کو 9جنوری سے3فروری تک 26دن میں نمٹا یا جا ئے گا۔ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشن پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 12 فروری کو جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ الیکشن کمشن قوانین میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں تیسری دفعہ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں