موسم سرما کے آغاز پر پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد سیلاب  زدگان ناکافی مالی اعانت پر انحصار کر رہے ہیں ، اقوام متحدہ 

Dec 11, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد افراد انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں اور موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ان کی ضروریات میں بھی اضافہ ہو جائیگا۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنا پر اہم ضرورتیں بدستور برقرار ہیں کیونکہ 2 کروڑ سے زائد افراد کا انحصار انسانی ہمدردی کی بنا پر فراہم کردہ امداد پر ہے حالانکہ کچھ علاقوں میں تعمیر نو کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔دفتر نے بتایا کہ حکومتی ردعمل کی حمایت میں سیلاب کے آغاز کے بعد سے اب تک ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں نے امداد کے ساتھ 47 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی ہے۔

مزیدخبریں