اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد میں منعقد ایپسپ کے زیر اہتمام ریکٹر کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ریکٹر کانفرنس کے متفقہ اعلامیہ میں سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے درمیان تفریق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیامطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کو یکساں وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیایونیورسٹی وائس چانسلرز کے لیے بلیو پاسپورٹ کا اجرا ء اور این او سی کی شرط ختم کی جائے یونیورسٹی اساتذہ اور انتظامی افسران کے لیے ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جائے بیرون ملک یونیورسٹیز میں قائم پاکستان چیئرز پر فوری تعیناتیاں کی جائیں پاکستان میں تعلیم کے لیے آنے والے طلبا کے ویزا پراسس کو آسان کیا جائے غیر ملکی طلبا کے لیے سٹوڈنٹس ویزا کو 15دن کے اندر فائنل کیا جاے پاکستانی سفارتخانوں میں سٹوڈنٹ سپورٹ ڈیسک قائم کیے جائیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا
Dec 11, 2022