اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی کو جعلی گریجویشن کی ڈگری کی بنیاد پرعہدے سے ہٹانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔اعظم جمیل نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت کیبنٹ ڈویڑن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ توصیف حسن کی اسناد کے مطابق انہوں نے یونیورسٹی آف کولمبیا سے گریجویشن کی،ہائر ایجوکیشن کی تصدیق کرنے پر ڈگری جعلی نکلی، درخواست گزار نے انیس سو نواسی میں یو ای ٹی لاہور سے گریجویشن کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جعلی ڈگری کی بنا پر چیئرمین نیپرا توصیف حیسن فاروقی کو نااہل قرار دے۔