ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے بڑامجرم ہے،مشال ملک

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کشمیری رہنماء مشال ملک نے کہاہے کہ ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے بڑامجرم ہے،یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، آج ایک بیوی کی حیثیت میں پوچھتی ہوں کیا قصور ہے ہمارا؟۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز انسانی حقوق کے عالمی دن کہ مناسبت سے اسلام آباد بار کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ آٹھ سال سے ہم نے انہیں نہیں دیکھا صرف اس لئے کہ ہم کشمیری ہیں؟، کشمیر میں ریپ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،جانوروں کے بھی بھارت میں حقوق ہیں لیکن کشمیریوں کے نہیں ہیں، ہندوستان کی آر ایس ایس اٹامک بم بنا رہی ہے، ار ایس ایس یورینیم سیاٹامک بمز بنا رہی ہے یہ بہت تشویشناک ہے،اگر ان بمز کا استعمال ہوا تو پورا خطہ جل کر راکھ ہو جائے گا،عالمی دنیا سے ایک بار پھر سے کہوں گی کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن