پسند کی شادی کیس: ملزم ظہیر کی ضعیف والدہ کی ضمانت منظور

Dec 11, 2022

کراچی(نیوزرپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ نور منیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جھوٹے کیس میں نامزد کیا گیا ضمانت دی جائے۔ عدالت میں پیش ہو کر مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ بزرگ خاتون کو نامزد کرنے پر عدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے 25 ہزار روپے کے عوض 12 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس کو نور منیر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

مزیدخبریں