وہاڑی ( نامہ نگار،کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام صنعت زار میں عالمی یوم برائے انسانی حقوق کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیشن محمد شفیق نے کی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سعدیہ اسلم،لا ء آفیسر رانی برکت، سپرنٹنڈنٹ دارالامان ماریہ شمعون،سماجی رہنما عظمی سلیم، نوشین ملک، رخسانہ منشائ، رانا محمد بلال اور دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیشن محمد شفیق نے کہا کہ عالمی یوم برائے انسانی حقوق منانے کا مقصد انسانی حقوق بارے شعور اجاگر کرنا ہے۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور،منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سعدیہ اسلم،لاء آفیسر رانی برکت،سپرنٹنڈنٹ دارالامان ماریہ شمعون، عظمی سلیم، نوشین اور دیگر نے خطاب کیا۔ دریں اثناء دارلامان وہاڑی میں بھی انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصو صی ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد انور تھے۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور نے کہا کہ 14 سوسال قبل نبی پاکؐ نے انسانی حقوق و فرائض کا تعین کے بارے میں اللہ کا پیغام انسانوں تک پہنچایا۔ اب تو اس پر عمل کرنے کا عہد کرنے کا وقت ہے۔ اس موقع پر سپر نٹنڈنٹ دارلامان ماریہ شمعون اور سماجی رہنما عظمی سلیم نے بھی خطاب کیا۔ادھر سے گورنمنٹ بوائز گرایجو یٹ کالج وہاڑی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سید غلام محمد بخاری کی زیر صدارت عالمی یوم برائے انسانی حقوق کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر عطیع اللہ، پروفیسر محمد قمر اور پروفیسر محمد سہیل، اسلم راؤ اور طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار میں پروفیسر الطاف چوہدری اور پروفیسر شمشادنے خطاب کیا۔ اسی موقع پر ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
انسانی حقوق کے عالمی دن پر آگاہی سیمینارز، ریلیاں
Dec 11, 2022