ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر کامل علی آغا نے چوہدری اللہ دتہ کو سوشل سیکورٹی اور بیت المال چیئرمین نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس موقع پر مشیر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر،ضلعی صدر خالد خاکوانی بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کے لیے اپ کو عہدے دیے گئے ہیں۔اللہ دتہ انصاری نے کہا کہ مجھے عہدہ دے کے مجھ پر احسان کیا ہے میں پارٹی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے رات دن ایک کردونگا۔
اللہ دتہ انصاری چیئرمین سوشل سیکورٹی وبیت المال نامزد، نوٹیفکیشن جاری
Dec 11, 2022