برٹش کونسل کا 30ہزار پاؤنڈ کی گرانٹس کے فاتحین کا اعلان 

کراچی ( کامرس رپورٹر)برٹیش کونسل ،پاکستان/یو کے: نیو پرسپیکٹیو'کے حصے کے طور پرجینڈر ایکولوجی گرانٹ پروگرام کے فاتحین کا اعلان کردیا ہے۔ جنڈر ایکولوجی کے گرانٹس اکتوبر-نومبر 2022 تک درخواستوں کے حصول کیلئے کھلے تھے اور ہر ایک کے لیے £30,000 مالیت کے گرانٹس کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ ان منصوبوں کی ترقی اور تکمیل میں تعاون کیا جا سکے جو جینڈر ایکولوجی کے پروگرام میں حصہ ڈالتے ہیں، جو خواتین، موسمیاتی تبدیلی اور فنون لطیفہ کو ایکسپلور کرتا ہے۔ گرانٹس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کی حمایت کرتی ہیں جس کی تجویز پاکستان کی قیادت نے دی۔پانچ جیتنے والے گرانٹس میں 1۔ دی وے وی ایٹ بائے ایس او سی فلمز اور لیگیسی ویسٹ مڈلینڈز2۔ بریکنگ دی ویوز: ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان اور فلم لندن کی طرف سے انڈس ڈیلٹا سے خواتین کی کہانیاں3۔  انڈر سٹینڈنگ انڈیگوس تھیوری اون دی اینوائرمنٹ تھرو دی فی میل لینز بائے ماروی مظہر اینڈ ایسوسی ایٹس اور یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر4۔ دی ریور ڈاٹر، ایک کثیر لسانی تھیٹر میوزیکل بائے آل فار ون کمیونیکیشن اورانسانی کلچر کلب لمیٹڈ5۔ پرما کلچر گارڈنز آف ریسیلینس بائے اپنا کم اور ایڈریئنز کرافٹ شامل ہیں۔ برٹش کونسل پاکستان کی ہیڈ آف آرٹس لیلیٰ جمیل نے کہا۔ پانچ جیتنے والی گرانٹس پاکستان اور برطانیہ کے بہترین تعاون کی نمائندگی کرتی ہیں اور کچھ انتہائی انو ویٹیو آئیڈیاز پیش کرتی ہیں۔ ایک ورچوئل 'میوزیم آف فوڈ' سے لے کر تھیٹر میوزیکل اور کمیونٹی کچن تک جہاں پرما کلچر کی تعلیم دی جاتی ہے، پلیٹ فارمز اور آئیڈیاز کا ایک حقیقی تنوع ہے اور میںان پروجیکٹس کے شروع ہونے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی جنکا وسیع پیمانے پر اشتراک کیا جا سکے۔موسمیاتی تبدیلی برٹش کونسل میں ہماری اہم ترجیحات میں سے ایک ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی فوری عالمی چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کو متاثر کرنا۔ فنکارانہ کی شمولیت کے ذریعے اس پراجیکٹس کا مقصد آب و ہوا کے مسائل سے بات چیت کرنا اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔ماریہ افضل، ریجنل ہیڈ آف آرٹس، جنوبی ایشیا، برٹش کونسل نے کہا۔ جینڈر ایکولوجی گرانٹ ہمارے پاکستان/یو کے: نیو پرسپیکٹیو پروگرام کا آخر ی لیگیسی منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی 75ویں سالگرہ منائی۔پروگرام کے ذریعے ہم 55 تنظیموں کے ساتھ شراکت کرنے، 31,000 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ آمنے سامنے اور پاکستان اور برطانیہ میں آن لائن، پرنٹ، ریڈیو اور ٹیلی ویڑن میڈیا کے ذریعے 80 ملین سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ہمارے کام کی سب سے بڑی وراثت وہ شراکت داری ہے جو ہم نے پاکستان اور برطانیہ کے ثقافت، تخلیقی اور تعلیم کے شعبوں کے درمیان کی ہیں اور وہ مواقع جو ہم پاکستان اور برطانیہ میں نوجوانوں کو فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے، خاص طور پر نوجوان خواتین اور لڑکیوں کو۔

ای پیپر دی نیشن