کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا شکار رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 450پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اورانڈیکس41600پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 86ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 67کھرب روپے سے گھٹ کر66کھر روپے پر آگیا جبکہ55.59فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے3دن مندی کی لپیٹ میں رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 777.84پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ2دن کی تیزی سے انڈیکس نے 326.02پوائنٹس ریکور کر لئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 451.82پوائٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42150.10پوائنٹس سے گھٹ کر41698.28پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 185.93پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15588.31پوائنٹس سے کم ہو کر 15402.38پوائنٹس رہ گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28496.73پوائنٹس سے کم ہو کر28128.128پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب99کروڑ33لاکھ33ہزار 794روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 67کھرب27ارب 73کروڑ 65لاکھ35ہزار 135روپے سے کم ہو کر66کھرب40ارب 74کروڑ32لاکھ1ہزار341روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42248.53پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 41295.10پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 5ارب روپے مالیت کے 22کروڑ14لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 3ارب روپے مالیت کے 12کروڑ62لاکھ56ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 1641کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 614کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،912میں کمی اور115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی سیمنٹ ،حیسکول پیٹرول ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ،سنر جیکو پاک ٹی آر جی پاک لمیٹڈ دیوان موٹرز ،آئل بوائے انرجی ،دیوان سیمنٹ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،کوہ نور اسپیننگ ،سوئی نادرن گیس ،ویو ہوم اپلائنس ،دیوان فاروق ،ہم نیٹ ورک ،حرا ٹیکسٹائل ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،میڈیا ٹائمز ،غنی گلوبل اور پیس پاک لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔