انگلش بسکٹ نے جینڈ ڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس ایوارڈ جیت لیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی ممتاز FMCG کمپنی، انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ)لمٹیڈ(ای بی ایم) نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ 19ویں سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کے موقع پر جینڈ ڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس ایوارڈ 2022- لوکل کارپوریٹس جیت لیا ہے۔یہ پروقار ایواردز ای بی ایم کے دفتری سطع پر صنفی تنوع کو فرو غ اورتقویت دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے میں کمپنیوں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں جو خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ اُن میں مضبوط قائدانہ صلاحیتیں بھی پیدا کرتے ہیں۔انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز نے ایک ایسی شاندار روایت کی داغ بیل رکھی ہے جہاں اِس کی ایک تہائی قیادت خواتین پر مشتمل ہے۔اس بارے میں انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز کی مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر، زیلف منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:’’انگلش  بسکٹ مینوفیکچررزاپنے صنفی تنوع کے نظریہ پر مضبوطی سے قائم ہے۔ہمیں ایک ایسا ادارہ ہونے پر فخر ہے جہاں خواتین فیصلہ سازی کے اہم عہدوں پر فائز ہیں۔اپنی مسلسل کاوشوں کے باعث، ہم امید کرتے ہیں کہ ای بی ایم کو صنفی تنوع کے لیے ایک مشعل راہ بنائیں گے اور ملک میں دیگر اداروںکو بھی اِس کی پیروی کرنے کی ترغیب دیں گے۔‘‘اس سال کے آغاز میں بھی، ای بی ایم کو جینڈر ڈائیورسٹی ایوارڈز 2022 میں ایمپلائر آف چوائس کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا جس کا اہتمام انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور پاکستان بزنز کونسل نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔اِسی عرصہ میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اور پاکستان سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ (PSHRM) اور انگیج کنسلٹنگ نے بھی ای بی ایم کو بیسٹ پلیس ٹو ورک  ایوارڈ سے نوازا تھا۔

ای پیپر دی نیشن