لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد برازیل کے سٹار فٹبالر نیمار دلبرداشتہ ہو گئے جبکہ ساتھی فٹبالر ڈینی الویز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کروشیا سے شکست کے بعد نیمار سمیت برازیل کے متعدد کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں ہی روتے دیکھا گیا اور کروشیا کے کھلاڑیوں کو بھی برازیلین کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے دیکھا گیا۔میچ کے بعد دلبرداشتہ نیمار کا کہنا تھا انہیں نہیں معلوم کہ آیا وہ دوبارہ برازیل کی قومی ٹیم کیلئے کھیل سکیں گے یا نہیں، ابھی جو صورتحال ہے اس پر بات نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اچھا نہیں ہو گا لیکن ابھی کسی چیز کی گارنٹی نہیں دے سکتا، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔مجھے اس حوالے سے سوچ بچار کیلئے وقت چاہیے، میں برازیل کی قومی ٹیم کی طرح سے کھیلنے کے دروازے بند نہیں کروں گا لیکن 100 فیصد یقین کیساتھ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا کہ دوبار کھیلوں گا۔ برازیل کے فٹبالر ڈینی الویز نے کروشیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف کلب فٹبال پر توجہ دیں گے۔
کروشیا سے شکست، برازیلین فٹبالر ڈینی کا ریٹائرمنٹ کا اعلا ن
Dec 11, 2022