کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے 23-2021ء آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کے بیٹر مارنس لابو شین کو سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔بابر نے انگلینڈ کیخلاف ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 75 رنز بنانے کے بعد فہرست میں تیسرے نمبر پر چلے گئے۔اب تک 28 سالہ بیٹرنے 19 اننگز میں 64.88 کی اوسط سے 1168 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ برطانوی بیٹرجو روٹ 21 میچز کی 39 اننگز میں 8 سنچریوں اور 6 نصف سنچریوں کی مدد اور 54.71 کی اوسط سے 1915 رنز سکور کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔برطانوی جونی بیئرسٹو 15 میچز کی 38 اننگز میں 6 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی مدد اور 55.70 کی اوسط سے 1894 رنز سکور کرکے دوسری پوزیشن پر ہیں۔بابر اعظم نے اب تک 11 میچز کی 19 اننگز میں 64.88 کی اوسط سے 1168 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آسٹریلین مارنس لابوشین 12 میچز کی 21 اننگز میں 5 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد اور 60.84 کی اوسط سے 1156 رنز سکور کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ہی عثمان خواجہ 9 میچز کی 17 اننگز میں 4 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد اور 82 کی اوسط سے 1066 رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر ہیں۔ بابر اس وقت 2022ء میں تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 46 اننگز میں 52.73 کی اوسط سے 2215 رنز بنائے جس میں 14 نصف سنچریاں اور 7 سنچریاں شامل ہیں۔