کومبیکس اسکواش چیمپئن شپ ناصر اقبال اور زینب خان  کے نام

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) پاک بحریہ کے زیر اہتمام کومبیکس پہلی سی این ایس آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2022 کے فائنل میں پاکستان واپڈا کے ناصر اقبال نے خیبرپختونخواہ کے وقار محبوب کو 11-5، 11-1، اور 11-5 سے شکست دیکرٹائٹل جیت لیا پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں ناصراقبال نے 20 منٹ پر محیط یکطرفہ مقابلے میں وقارمحبوب کو شکست دی خواتین کے فائنل میں پاکستان ?رمی کی زینب خان نے (ایس این جی پی ایل) کی نور العین کو 11-5، 11-4، 10-12 اور 11-3 سے شکست دی فائنل مقابلہ 27 منٹ تک جاری رہا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی(نشان امتیاز ملٹری)  نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے فائنل جیتنے پر ناصر اقبال کو دولاکھ جبکہ رنرزاپ وقارمحبوب کو ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی زینب خان کو ایک لاکھ اور نورالعین کو ستر ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ  ہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شاندار ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کومبارکباد پیش کی نیول چیف نے کھلاڑیوں کو ان کے اچھے مظاہرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے  انہیں مشورہ دیا کہ وہ جہانگیر خان جیسے لیجنڈز کی مثال پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ناقابل شکست بنیں اور اسکواش میں ماضی کی رونقیں بحال کریں  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے چیمپئین شپ کے ا سپانسرز خاص طور پر کومبیکس اسپورٹس،جے ڈاٹ  اور دیگر کو کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر بھی سراہا جو کہ قومی مقصد کے لیے ایک بہت بڑا تعاون ہے کیونکہ کھلاڑی عالمی کھیلوں میں ملک کے نمائندے ہوتے ہیں اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان HI(M)، کمانڈر کراچی،سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید، کموڈور توقیر احمد خواجہ TI (M) کمانڈنٹ پی این ایس جوہر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن