لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ اسلام نے 14سو سال قبل انسانی حقوق کا جامع تصور پیش کیا۔ نہ صرف تصور پیش کیا بلکہ ریاست مدینہ کے اندر اس کی تنفیذ کو یقینی بنایا۔ اسلامی تعلیمات کا مرکز و محور تکریم انسانیت ہے میثاق مدینہ اس کی ایک زندہ و جاوید قابل فخر نظیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے استحصال اور تشدد کو اس کی ہر شکل میں قابل مذمت اور قابل گرفت قرار دیا ہے۔ اسلام نے دیگر مذاہب اور ان کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات اور حقوق کا بھی خیال رکھا ہے۔ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے تقدس کی پامالی سے سختی سے روکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے جس خطے میں بھی جنگ و جدل کا ماحول ہے اس کے پس منظر میں انسانی حقوق کی پامالی ایک بڑی وجہ کے طور پر نظر آئے گی۔ جب کسی شہری کے عزت نفس، جان مال کے تحفظ اور حق آزادی کے ضمن میں مروجہ اقدار و روایات اور قوانین کو پامال کیا جاتا ہے اور طاقت کے زور پر حق تلفی کی جاتی ہے تو اس سے تشدد، نفرت اور عسکریت پسندی جنم لیتی ہے جس کے امن عالم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسلام نے 1400سال قبل انسانی حقوق کا جامع تصور پیش کیا، طاہر القادری
Dec 11, 2022