لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور غربی عبدالعزیز عابدنے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔سودی نظام کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ حال ہے۔جماعت اسلامی پاکستان میں قرآن سنت سے متصادم ہر قانون کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔اور پوری قوت کے ساتھ اس کو روکے گی۔حکومت سود ی نظام معیشت کا فوری خاتمہ کرے اوربے ہودہ فلم کی پورے پاکستان میں نمائش پر بین لگائے۔
پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے جس کے لئے جماعت اسلامی کوشاں ہے۔عوام نے ساری سیاسی جماعتوں کو آزما لیا۔اس دفعہ ووٹ جماعت اسلامی کے ایماندار اور با صلاحیت امیدواروں کو دیں آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں حلف برداری کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی، عبدالعزیز عابد
Dec 11, 2022