لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں اور حکومت کو بلیک میل کرنا چھوڑ دیں ان کی دھمکیوں میں کوئی بھی نہیں آئے گا وہ جو بھی چاہتے ہیں اور جس قسم کی بھی بات چیت چاہتے ہیں اس کیلئے ان کو اسمبلی کے پلیٹ فارم پر ہی واپس آنا ہوگا۔
وہ کبھی لانگ مارچ،کبھی شارٹ مارچ،کبھی چھلانگ مارچ تو کبھی گلی محلہ مارچ،مارچ کھیل کر قبل از وقت الیکشن نہیں کرواسکتے اس کیلئے ان کو آئینی وقانونی راستہ ہی اختیار کرنا پڑے گا ۔
عمران بلیک میلنگ چھوڑ دیں، اشرف بھٹی
Dec 11, 2022