لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کی کیسی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم ہے جو پنجاب حکومت کے سرکاری وسائل کو استعمال کرکے چلائی جارہی ہے اور اس مہم میں یہاں کے سرکاری کارپوریشنوں کے ملازمین کو شامل ہونے کی بھی ہدایت دی جارہی ہے۔