سلمان پاکستان پہنچ گئے‘ پرسوں سرنڈرکرینگے


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز غیر ملکی ائر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ سلمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سلمان شہباز کی گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیشی ضروری ہے۔ سلمان شہباز 13 دسمبر کو ہائیکورٹ میں سرنڈر کریں۔ شہباز نے قبل ازیں وطن واپسی سے قبل مسجد نبویؐ حاضری دی، سلمان  شہباز کی اہلیہ زینب نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر یہ تصوی شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان شہباز 8 دسمبر کو سعودی عرب پہنچے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...