لاہور(کلچرل رپورٹر )فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین اچھی خان نے فلم گوگا لاہوریاکی شوٹنگ کے دوران پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہان دنوں لاہور میں اچھی پنجابی فلمیں بن رہی ہیں۔مجھے امید ہے کہ یہ سال فلم انڈسٹری کے لئے اچھا ثابت ہوگا۔ ہماری تنظیم فلم فیڈریشن آف پاکستان اپنے احداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی میں اور میری ٹیم اس وقت فلمی صنعت کی بحالی کیلئے دن رات محنت اور لگن سے کام کرنے میں مصروف ہیں دوسری جانب پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اپنے نئے چیئرمین میاں امجدرشیدکی قیادت میں کام کرنے میں مصروف ہے وہ دن دور نہیں جب ہماری فلمی صنعت اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ڈائریکٹر پرویز کلیم کی زیر تکمیل فلم میں ایک جاندار کردار ادا کررہا ہوں اس مفرد اور اچھوتے کردار کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔